ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں پانی سمجھ کر زہر پینے والا کسان ہوگیا ہلاک

انکولہ میں پانی سمجھ کر زہر پینے والا کسان ہوگیا ہلاک

Thu, 21 Jan 2021 12:58:14    S.O. News Service

انکولہ،21؍جنوری (ایس او نیوز)تعلقہ کے بیلمبار گرام میں ایک کسان نے پانی سمجھ کر زہر پی لیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق غلطی زہر پینے والے کسان کا نام روہیداس بابو گوڈا (40سال) ہے۔ جس وقت اس نے پیاس لگنے پر پانی سمجھ کر زہر پی لیا اس وقت وہ باسگوڈی میں واقع اپنے کھیت میں نشے کی حالت میں تھا۔ جب اس کی حالت خراب ہوگئی تو وہاں پر موجود لوگوں نے اس کو تعلقہ اسپتال میں داخل کروایا۔ لیکن وہاں پر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت ہوگئی۔

انکولہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ 


Share: